By: Jamil Hashmi
کوئی بات تو ہے وہ ناراض رہتے ہیں
ان کے پاس ہمارے چند راز رہتے ہیں
مانگا ہے ہم نے اپنا چین و قرار ان سے
اس بات پر ان کو اعتراض رہتے ہیں
پوچھا جب ان سے مطلب بے وفائی کا
جان چھڑانے کے بہانے بے حساب رہتے ہیں
ہو گئے ہیں بیمار ان کی بے وفائی سے
ہمارے مرض اب بڑے لا علاج رہتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?