By: M.Asghar
کچھ مغرور لوگوں کے ستائے ہوئے ہیں
کیا کہیں دھمکی دے کے ڈرائے ہوئے ہیں
ان پہ بھروسہ کرنا تو کھلی حماقت ہے
یہ لوگ تو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں
انہیں اپنی تعریفیں سننے کا اتنا شوق ہے
اس کہ لیےکئی طوطے پڑھائے ہوئے ہیں
ان کا اصلی روپ دنیا کو دکھا نہیں سکتے
شرافت نے ہونٹوں پہ تالے لگائے ہوئے ہیں
ہم نہیں ان کی میٹھی باتوںمیں آنے والے
اصغر نے ان سے بڑے دھوکے کھائے ہوئے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?