By: ارسلان حسینؔ
نم آنکھوں سے بھلے کیوں نہ گزارہ کرتے
تیرے چہرے کا ہر صبح نظارہ کرتے
تم بھی اپنا سمجھ کر حق جتاتے مجھ پر
اپنا کہہ کر تمہیں ہم بھی پکارا کرتے
بکھری زلفیں، موندی آنکھوں سے جو گھر کو آتا
اپنے ہاتھوں سے تم مجھکو سنوارا کرتے
نہ پلتی محلوں کی خواہش ہمارے دل میں
اپنے چھوٹے سے گھر کو بہت پیارا کرتے
کاش رسم و رواجوں سے بغاوت کر کے
ہمارے احباب بھی تم کو ہمارا کرتے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?