Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آج تو رمضان ہے ، رمضان ہے

By: وشمہ خان وشمہ

یہ نیا اعلان ہے ، رمضان ہے
خوشیوں کا سامان ہے رمضان ہے

چاند کو ہے دیکھ کر سب نے کہا
آج تو رمضان ہے ، رمضان ہے

رحمتوں اور برکتوں کا سر بسر
آ گیا مہمان ہے ، رمضان ہے

ہر طرف ہیں نیکیاں ہی نیکیاں
قید میں شیطان ہے ، رمضان ہے

آؤ وشمہ پھر کریں سجدہ ادا
کیا خدا کی شان ہے ، رمضان ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore