Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آنکھوں کی خماری

By: M.Asghar

کسی کی آنکھوں کی خماری لے ڈوبی ہے
ہمیں ایک صورت پیاری لے ڈوبی ہے

دشمن تو سبھی ڈوب گے چلو بھر پانی میں
ہمیں ہماری خود داری لے ڈوبی ہے

ہر کسی سے حق بات کہتے رہے سدا
ہمیں ہماری ایمانداری لے ڈوبی ہے

کئی لوگ سچ سننے کے عادی نہیں ہیں
ہمیں سچ بولنے کی بیماری لے ڈوبی ہے

اور سبھی بیماریوں سے تو بچ گئے لیکن
بیوفاؤں سے پیار کرنے کی عادت ہماری لے ڈوبی ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore