By: m.asghar mirpuri
وہ میری ہر بات بڑے دھیان سے سنتاہے
کبھی دل سےکبھی کان سےسنتاہے
لوگ پاس رہ کربھی بات کاجواب نہیں دیتے
میرا خدا میری ہر بات آسماں سےسنتاہے
باد صبا تواس کا کوئی پیغام لاتی نہیں
اس کا حال دل اصغرابررواں سےسنتاہے
ہماری ہر بات کی خبرزمانےکوہوجاتی ہے
کوئی توہےجو ہماری گفتگودرمیاں سےسنتاہے
دولت والوں کی ہر بات لوگ غورسےسنتےہیں
یہاں کون اصغر جیسےحال پریشاں سےسنتاہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?