By: اےبی شہزاد
پیار الفت نبھانا نہیں جانتے
دست الفت بڑھانا نہیں جانتے
آؤ مل کر تجارت کریں دوستو
یار پیسہ کمانا نہیں جانتے
خوبصورت حسیں ہے نظارہ ابھی
آیا موسم سہانا نہیں جانتے
پیار کرتے بہت ہیں وہ ہم سے مگر
حال دل وہ بتانا نہیں جانتے
یاد کرتے ہیں باتیں پرانی ابھی
وہ یہاں دل لگانا نہیں جانتے
روٹھنے کا سبب تو بتاؤ ہمیں
مان جاؤ منانا نہیں جانتے
ذوق شہزاد ہے شاعری سے ہمیں
ہم تو گانا بجانا نہیں جانتے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?