Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اینکرزکے نام

By: Hassan Kayani

سچ کی آڑ میں جھوٹ کو سہارا دیا تو نے بھی
حقائق کےجھانسے میں دھوکادیا تو نے بھی

مہمانوں سے غیر جانبدار تجزیے کرانے کی بجائے
اک حلقے کے ترجمانوں کو آگے بڑھایا تو نے بھی

کبھی رائٹ کبھی لفٹ کبھی ریاست کبھی سیاست
کبھی فوج اور سول کو سامنے لا کھڑا کیا تو نے بھی

بجائے انقلاب کے روشن پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے
تبدیلی کے بھیس میں آمریت کو بچایا تو نے بھی

لالچ طاقت ھوس دھاندلی اور امارت کے بل بوتے پر
اپنے پروگرام کی ریٹنگ کو بڑھاوا دیا تو نے بھی

انتخاب عنوان سے اپنے حریفوں کو ٹارگٹ کے لیے
عوام کی رائے نہ پوچھ کر خوب پراپگنڈا کیا تو نے بھی

اپنے پروگرام میں خاص لوگوں کو دعوت دے کر
سوالات کے چناؤ میں اپناایجنڈا بڑھایا تو نے بھی

ملکی مفاد کےنام پر کیا کیا جرائم نہ کیے ھم نے
بحث و تمحیص میں تاریخ کو مسخ کیا تو نے بھی

کرائے کے پروفیشنلز کو متعارف کرانے کے لیے
زمین و آسمان کے قلابے ملاے تو نے بھی

تم بھول گئے تماری آواز غریبوں کی آواز ھونی چاھیے
دھشت گردوں کی سطوت کی دھاک کو بٹھایاتو نے بھی

تعلیم صحت ماحول معیشت و معاشرت کے مسائل اٹھا نہ سکے
مگر حسن متازعہ مسائل پر عوام پاکستان کو لڑایا تو نے بھی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore