By: م الف ارشیؔ
میرے لفظوں کو کون تولے گا
میں نہ بولوں تو کون بولے گا
قصہ میرا ہی جا بجا ہوگا
عشق کی جب کتاب کھولے گا
یادیں میری اسے ستائیں گی
اپنے دل کو وہ جب ٹٹولے گا
جانتا ہوں کہ جب ملے گا وہ
میری بانہوں میں خوب رولے گا
نغمہ میرا وہ جب سنے گا تو
اس کے کانوں میں رس یہ گھو لے گا
میری دنیا اجاڑنے والے
دل تو تیرا بھی روز ہولے گا
پانی سر سے گذر چکے گا جب
آنکھیں اپنی وہ جب ہی کھولے گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?