By: syed aqeel shah
وہ جو چاند تاروں کی ماند پر سر ِ شام راہ سے بچھڑ گئیں
وہ رتیں تھیں تیرے شباب کی کہیں موسموں میں ٹھہر گئیں
بڑی مختصر تھیں وہ ساعتیں ترے قرب میں تری چاہ میں
تھیں وہ شامیں پیڑوں کی اوٹ تک ہٹی دھوپ پل میں اُتر گئیں
دل ِ بے خبر یہ امید کیوں نہ تراش لمحوں سے خواب پھر
تمہیں جن رتوں کی تلاش ہے وہ رتیں تو آ کے گزر گئیں
یہ کہا کہ رخ میں نقاب سے بڑی دل نشیں لگی آنکھ کیوں
یہ سنا کہ برسی ہیں بارشیں یہ ہوا کہ آنکھیں نکھر گئیں
ترے دم قدم سے آباد تھے یہ دیوار و در سبھی شہر کے
تُو گیا تو ساتھ میں رونقیں ترے مثل ِ گرد ِ سفر گئیں
مرا لفظ لفظ تری باس ہے ترا حُسن ہے تری یاد ہے
تری خوشبوئیں جو چلیں تو پھر بڑی دُُور عکس ِ ہنر گئیں
تھا عقیل کتنا طویل تر یہ جو ہجر ہے مگر اب کے برس
کہاں دن میں دھوپ کی وحشتیں کہاں اب وہ راتیں سُدھر گئیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?