By: purki
اپنی اپنی قسمت اپنا اپنا نصیب
اپنا دوست ہے نہ کوئی رقیب
کیا کرے گا رہ کر اس دنیا میں غریب
ہر طرف کانٹوں کا بستراور مکروفریب
کوئی جینا بھی چاہے تو کیسے جئے یہاں
ابلیس بن کر جینے سےتو مرجانا بہتر ہے
ہر کسی کا ابلیس بن جانا بھی مشکل کام ہے
سارے ابلیس بن جائے تو راج بہت مشکل ہے
منافق بن کر جینا بہت آسان ہے یہاں
مومن بن کر جینا بہت مشکل ہے
سچّا انسان اکثر تنہا تنہا ہوتا ہے
جھوٹے انسانوں کا پورا لشکر ہوتا ہے
دنیا کی تاریخوں میں غور سے جھانکو
کہیں موسٰی کہیں ابراہیم اور کہیں حسین ہوتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?