By: WASHMA KHAN WASHMA
ہر دکھ کو اپنی جان پہ خود جھیلتی ہے ماں
اولاد کے سکوں کے لیے جاگتی ہے ماں
بچے کے ہاتھ پر بھی ذرا چوٹ جب لگی
ہاتھوں کو چوم چوم کے پھر رو رہی ہے ماں
جنت ہے اس کے پاوں تلے سب نے یہ کہا
جنت کے راستے کا پتا بن گئی ہے ماں
مجھ سے کہے کوئی کہ ہے راہ ِ نجات کیا
دل میں مرے بس ایک صدا گونجتی ہے "ماں"
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?