By: M Usman jamai
تو نے جو بھی بنادیا چہرہ
اب فقط ہے وہی مرا چہرہ
دوریاں اور پاس لے آئیں
میری آنکھیں ہیں اب ترا چہرہ
تجھ کو تجھ میں سے دیکھتا ہوں میں
لاکھ پردوں میں تو چھپا چہرہ
آئینہ دیکھ کر بتا تو سہی
تیرا چہرہ ہے یا مرا چہرہ
دھوپ میں دن کی روپ تیرا تھا
رات کو چاند بن گیا چہرہ
میرے چہرے پہ اب ہے تو ہی تو
وہ جو میرا تھا کیا ہوا چہرہ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?