By: UA
اللہ کے پاک نام سے آغاز کیجئے
اللہ کا نام لے کے ہر کام کیجئے
اللہ کے پاک نام کی برکت ہے جابجا
تو کیوں نہ بار بار پاک نام لیجئے
اللہ کے کرم کی حدیں لاحدود ہیں
وہ بےحساب بخشے تو کیوں نہ لیجئے
اللہ کے کلام سے دل شاد رہے گا
یہ تذکرہ نہ کس لئے پھر عام کیجئے
اللہ کے پاک نام سے آغاز کیجئے
اللہ کا نام لے کے ہر کام کیجئے
دل کے سکون کا یہی واحد علاج ہے
اللہ کا نام ورد ِ زبان کیجئے
اللہ کا نام دل کا چین و قرار ہے
اس نام سے روشن دل کے بام کیجئے
اللہ کے پاک نام سے آغاز کیجئے
اللہ کا نام لے کے ہر کام کیجئے
تیرگی میں اجلے سویرے سے ملا دے
اللہ کا نام لے کے صبح سے شام کیجئے
ہر راستے میں رہنمائی کرتا رہے گا
اللہ کا نام لے کے طے ہر گام کیجئے
اللہ کے پاک نام سے آغاز کیجئے
اللہ کا نام لے کے ہر کام کیجئے
اللہ کے پاک نام کی برکت ہے جابجا
تو کیوں نہ بار بار پاک نام لیجئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?