By: Shaikh Khalid Zahid
ہر رنگ محبت سے تمھاری نکھر جائے گا
تم ادھر ادھر مت ہونا سب بکھر جائے گا
رات سی تاریکی میں روشنی کی دلیل تم ہو
تم سے جو الگ سوچا تو سب اجڑ جائے گا
ہر بات پر مسکرا دیتے ہو جیسے کوئی بات نہیں
یہ مسکراہٹ نا ملی، کوئی تو مر جائے گا
تمھاری مہک سے معطر ہوچکا شہر سارا
اپنے آس پاس ہی پائے گا جدھر جائے گا
اتنی محنت سے سجائے رکھا ہے تم نے راہی
تمھارے بعد کیا معلوم یہ راستہ کدھر جائے گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?