Bazm e Urdu - The urdu poetry app

طبیب امت

By: Muhammad Siddique Prihar

بھیجا محبوب کو محب نے بڑے ہی اہتمام کے بعد
جتایا ہے احسان کبریاء مو ء منوں پر اسی کام کے بعد

اٹھا خمیر محمدکا خمیر مصطفی کے آس پاس
ختم ہوئے شک سارے گنبد خضریٰ میں آرام کے بعد

ہوئی قبول توبہ آدم کی جب دیا واسطہ محمد کا
دیکھا ہے یہ اسم لکھا ہوا تیرے نام کے بعد

مت آگے بڑھو میرے رسول سے فرمایا ہے قرآن میں
اقتداء یہی ہے چلیے پیچھے پیچھے رہیے امام کے بعد

ناکام بنائی فرشتوں نے سازش ادب نہ کرنے کی
الجھ پڑے آپس میں کافر کرکے احترام کے بعد

کیجئے ذکر خدا ذکرنبی ہر گھڑی ہرساعت ہرلمحہ
بعد صبح قبل شام صبح سے پہلے شام کے بعد

پڑھا نہ جائے درود جس محفل میں قبول نہیں ہوتی
پسند ہے اللہ کو ختم ہوصلوٰٰۃ وسلام کے بعد

دوررہیں گی بیماریاں سب کریں احتیاط غذاؤں میں صدیقؔ
فرمان طبیب امت ہے مت پیجئے پانی طعام کے بعد


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore