Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آرہی ہوں دوستو پھر میں نئی رفتار سے

By: وشمہ خان وشمہ

آرہی ہوں دوستو پھر میں نئی رفتار سے
جانے کس صحرا سے ہے تم نے پکارا پیار سے

پھیر لوں آنکھیں چمن سے کس طرح ممکن ہے یہ
میرا تو رشتہ ہے دیکھو چھاؤں سے ، اشجار سے

یاد ہے نا آپ کو وہ شام کا پچھلا پہر
میں جدا جب ہو گئی تھی حاشیہ بردار سے

اب محبت کی کہانی لب پہ آئی ہے تو کیوں
ہر کوئی بدظن ہے دیکھو پھر مرے کردار سے

دیکھ جا آ کر شکستِ عشق کی تصویر کو
کٹ رہی ہے زندگی یہ تیر سے ، تلوار سے

رنج و غم کو کاغذوں پہ یوں بنایا ہے کہ اب
میرا چہرہ کٹ گیا ہے درد کی پرکار سے

زخمی زخمی رات ہے اور چاند بھی تنہا یہاں
میں بھی وشمہ جا رہی ہوں محفلِ اغیار سے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore