Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ڈھونڈتی ہے نظر ، باوفا آپ جیسا کوئی ملتا نہیں

By: muhammad aqeel hazoory

ڈھونڈتی ہے نظر ، باوفا آپ جیسا کوئی ملتا نہیں
پیکر وفا حضورؐ آپ جیسا کوئی ملتا نہیں

یوسف سے حسیں تو ملتے ہیں بازار مصر میں لیکن
حسیں کل خدائی میں حضورؐ آپ جیسا کوئی ملتا نہیں

دیکھے ہیں پیامبر جہاں نے ہزاروں لیکن
مختار خدا حضورؐ آپ جیسا کوئی ملتا نہیں

باعث رحمت تھے رسل سبھی امت پر اپنی لیکن
داعی شفاعت حضورؐ آپ جیسا کوئی ملتا نہیں

دیکھے ہیں انساں ان گنت چشم فلک نے یوں تو لیکن
ارفع تر انساں حضورؐ آپ جیسا کوئی ملتا نہیں

پلٹتا رہے حضوری، اوراق ہستی تا قیامت لیکن
نجات دہندہ حضورؐ آپ جیسا کوئی ملتا نہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore