By: پروفیسر ڈاکٹر مجیب ظفر انوار حمیدی
وہ گھڑی بھی حسیں گھڑی ہوگی
جب مدینے میں حاضری ہوگی
دیر کرتے نھیں کرم میں وہ
میری چاہت میں کچھ کمی ہوگی
ان کے غم میں تڑپ کے دیکھو تو
تم پہ قربان ہر خوشی ہوگی
تم سراپا درود بن جائو
پھر زیارت حضور کی ہوگی
جل سکیں گے نہ ظلمتوں کے دیے
آگئے آپ ، روشنی ہوگی
بات بن جائے گی حمیدی کی
چشم رحمت جو آپ کی ہوگی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?