By: Majassaf Imran
داغ دل میں جو رہے گا وہ باقی رہے گا
مکاں بہت ہے مگر کوئی مُسافر نہ رہے گا
نہیں گنجایش کوئی اور بسے اس میں دل میں
یہ تیرے حصے کا مُکاں ہے خالی ہی رہے گا
وہ درد جو میرے حصے میں آئے وہ مُقدر میرا
ہوں اک دید کا مُنتظر مجھ پہ نہ کوئی سایہ رہے گا
تیرے عشق میں ہر خواہش ہوں میں ترک کیے ہوئے
تیرے آنے سے میرا آنگن ریزا ریزا نہ رہے گا
تیرے وعدے تیری قسمیں مجھے مرنے نہیں دیتی
لوٹ آو پھر سے کوئی زخم مجھے نہ یاد رہے گا
ہر شاخ زندگی کی ہے تیرا نام سجائے ہوئے نفیس
تھام لو یہ شجر کل اس کا نہ زمیں پہ کوئی سایہ رہے گا۔
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?