By: NEHAL GILL
مجبور ہوں زخم کھا کے میں
روتا ہوں آنسو چھپا کے میں
کل محفل میں تری یاد آئی
میں چاہ کے بھی نہ رو سکا،
تُو کیوں نہ میرا ہو سکا،
دن نکلتا ہے رات ہوتی ہے،
دھوپ لنکتی ہے برسات ہوتی ہے،
ہر شے ویسی ہے جیسی پہلے تھی
اِک بدلا ہے تو تُو بدلا ہے،
کیوں بدلا ہے تُو کیوں بدلا ہے،
ترے بعد جہاں سارا سوتا تھا
مگر میں نہ اِک پل سو سکا،
تُو کیوں نہ میرا ہو سکا
دل جلا کے گیا وہ اِس طرح،
کوہلہ جلاتا ہے کوئی جس طرح،
نہال پیار تو میں نے بُھلا دیا ترا
ترے ستم بھلائوں اب کس طرح،
کمی تھی میرے پیار میں شاید،
کمی تھی میرے اقرار میں شاید،
جو نہال کو تنہا یُوں چھوڑ دیا،
غم کے مجھکو ہار پہنا کے،
برہوں کی اَگنی میں جلا کے،
کھو دیا میں نے سب کچھ اپنا
پر یاد تمہاری نہ کھو سکا،
میں چاہ کے بھی نہ رو سکا،
تُو کیوں نہ میرا ہو سکا،
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?