By: Fazil Jamili
حیات چھیننے والے سیاہ ہاتھوں کی
یہ آرزو تھی تجھے قتل کر دیا جائے
ہر ایک چوک میں تیرا جوان جسم گرے
تمام شہر ترے خوں سے بھر دیا جائے
اس آرزو میں کئی بار موت بھیجی گئی
ہر ایک بار مگر تو نے زندگی پائی
اور اب کی بار اندھیرے جو کامیاب ہوئے
حیات نے ترے خوں سے ہی روشنی پائی
لہو رلاتی رہے گی جو خونیوں کو سدا
یہ روشنی ہی ترا انتقام ہے بی بی
یزید وقت سے لڑتے ہوئے شہید ہوئی
سلام ہے تجھے بی بی ، سلام ہے بی بی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?