Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اپنی ہی سیج پہ آشاؤں کا لاشہ کیسا

By: وشمہ خان وشمہ

خواب آنکھوں میں سجاتے ہوئے ڈر لگتا ہے
غیر کو اپنا بناتے ہوئے ڈر لگتا ہے

اس کو ملنا ہے اگر مجھ سے تو خود آگے بڑھے
مجھ کو کشکول بڑھاتے ہوئے ڈر لگتا ہے

اپنی ہی سیج پہ آشاؤں کا لاشہ کیسا
غم کو اب پاس بلاتے ہوئے ڈر لگتا ہے

اس کی آنکھوں سے کبھی پیار کا کاجل لے کر
اپنی پلکوں پہ سجاتے ہوئے ڈر لگتا ہے

پہلے ہی قحط کا عالم ہے مرے چاروں طرف
اپنا اب باغ جلاتے ہوئے ڈر لگتا ہے

زندگی پیار کی صورت ہو تو بہتر وشمہ
ورنہ یوں ساتھ نبھاتے ہوئے ڈر لگتا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore