By: شفق
یہ جو فاصلے ہیں ہمارے بیچ انہں رہنے دو
بات جہاں پر رکی ہے رکی رہنے دو
روک لو اپنے قدموں کو وہیں پر
ارمان دل کے دل میں رہنے دو
جو تم آگے بڑھے تو ہم بھی نہ رکیں گے
ہر حد ہو جاے گی ختم اور سوال اٹھیں گے
ہم میں نہیں حوصلہ کہ جواب دیں سکیں
اپنےتمہارے رشتے کو نام دیں سکیں
یہ دنیا نہیں اتنی بھلی کہ سب سمجھ جاے
دو پیار کرے والوں کو ملائے
آج تک سبھی عشق زادوں کے قصے عام ہوئے ہیں
کب کسی کو لیلہ ملی اور کب سسی پنوں ساتھ ہوئے ہیں
پتھر کے ہیں یہ لوگ اور چٹان سا ہے زمانہ
ان کے ہوتے کب دو دل ساتھ ہوئے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?