By: UA
ماہ رمضان آیا ہے
برکتیں ساتھ لایا ہے
رحمتیں ساتھ لایا ہے
مبارک ہو مسلمانوں
ماہِ رمضان آیا ہے
چلو رب کو راضی کر لو
نیکیوں سے دامن بھر لو
بخشش کا مہینہ ہے
توبہ کا مہنیہ ہے
گناہوں سے توبہ کر لو
چلو رب کو راضی کر لو
سعادت کا مہینہ ہے
فضیلت کا مہینہ ہے
سیکھایا ماہ رمضاں نے
زندگی کا قرینہ ہے
سال کے بارہ مہینوں میں
معتبر یہ مہینہ ہے
چلو جی روزے سب رکھ لو
نفس کو طاہر اب کر لو
سعادت ساتھ لایا یے
فضیلت ساتھ لایا ہے
سعادت کا مہینہ ہے
فضیلت کا مہینہ ہے
سبھی برکت سمیٹ لو
سبھی رحمت سمیٹ لو
بخشش کا مہینہ ہے
نیکیوں کا مہینہ ہے
برکتوں کا مہینہ ہے
رحمتوں کا مہینہ ہے
برکتیں ساتھ لایا ہے
رحمتیں ساتھ لایا ہے
سبھی برکت سمیٹ لو
سبھی رحمت سمیٹ لو
ماہ رمضان آیا ہے
برکتیں ساتھ لایا ہے
رحمتیں ساتھ لایا ہے
مبارک ہو مسلمانوں
ماہِ رمضان آیا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?