By: Sajid Hadayat
ایک کے تن پہ راکھ ملی تھی
ایک کے تن پہ خاک
دونوں ہی کےاندر باہر
لگی ہوئی تھی آگ
ایک کی کوکھ سورج اگلے
ایک کے لفظ چندیارے
ایک کی سانس سلگی سلگی
ایک کی سانس انگیارے
ایک کیی آنکھیں ٹھندا کر دیں
ایک کی آنکھیں دھارے
ایک کا من تھا صحرا جیسا
ایک کا من شمشان
ایک سفر میں اور ایک مسافر
دونوں کو تھا مان
ایک کے پاؤں جنگل ڈھونڈیں
ایک کے پاؤں صحرا
پر دونوں کے اوپر بھی تھا
اپنا اپنا پہرا
ایک کو سادھ اور ایک کو جوگ
ایک کو دکھ اور ایک کو روگ
ایک لکیر اور ایک لکیریں
کیا کرتے تدبیریں
دونوں ہی تھے سوگی
ایک تھا سادھو
ایک تھا جوگی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?