By: Yusaf Anjum
میرے حاکم کا فرمان
سب سے پہلے پاکستان
پاکستان کی بین بجا کے
جا بیٹھا وہ انگلستان
پوری قوم بھی دیکھتی رہ گئی
لوٹے بھی رہ گئے حیران
اپنے پیچھے چھوڑ گیا لوٹے
چھین کے لے گیا امن امان
امریکہ میں دے گا لیکچر
بن کر امریکی مہمان
کابل اور بغداد کو چھوڑو
چھوڑو شام چھوڑو تہران
کوریا کا بھی وقت نہیں آیا
سب سے پہلے پاکستان
جانے کیا تھا اُس کا مطلب
سب سے پہلے پاکستان
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?