By: Irfan Ali
الہی مدد کر مدد کی گھڑی ہے
وقت مشکل ہے مشکل آن پڑی ہے
الہی دعا کر رہا ہے یہ بندہ عاجز
صفت تیری حاجت روائی ہے آخر
الہی مدد کر کہ میں جانتا ہوں
میرے گناہوں سے تیری رحمت بڑی ہے
یہ سر جھکا ہے ندامت میں آقا
اشکوں کی ہر سو لگی اب جھڑی ہے
الہی مدد کر مدد کی گھڑی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?