By: mohammed masood
کبھی آ جاو تم پل بھر کو
مجھے تم سے باتیں کرنی ہیں
کچھ غم کے گیت سنانے ہیں
کچھ راز ہیں جو بتلانے ہیں
کچھ آپنے دل کو بھی بتلانا ہے
کچھ زخم ہیں جو دیکھانے ہیں
کچھ دل سے یادیں دھونی ہیں
کچھ ناتے بھی نۓ بنانے ہیں
جو شعر لکھے ہیں تیری فراقت میں
کچھ شعر تمھیں وہ سنانے ہیں
کچھ درد سنانے ہیں دل کے
کچھ پیار کی باتیں کرنی ہیں
کبھی آ جاو تم پل بھر کو
مجھے تم سے باتیں کرنی ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?