By: Ishraq Jamal Ashar Chishti
گستاخ کو عذاب سے بندر بنا دیا
جذبہ وفاء کا مرد قلندر بنا دیا
رحمت خدا کی پھر نہیں پلٹی کبھی وہاں
مسجد کو ڈھا کے جس جگہ مندر بنا دیا
مٹی کا ایک زرہ بھی ڈوبا نہیں جہاں
عاشق نے وہ ہی نین سمندر بنا دیا
پرنالہ گھر کے باہر ہی رکھتے ہیں سارے لوگ
تم نے وہ اپنے گھر کے ہی اندر بنا دیا
سو سو جتن کے جتن کے بعد ملا اسکو راستہ
خوش ہوکے اس نے خود کو جتندر بنا دیا
اقبال کے مزار کا پوچھا گیا سوال
کچھ نے کراچی کچھ نے جالندھر بتا دیا
اچھے بھلے شریف سے انسان کو یہاں
مچھڑ بنا دیا کہ مچھندر بنا دیا
بھولے سے ایک بار جو تعریف کی اشہر
بیگم نے پھر سے آلو چقندر بنا دیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?