By: maria ghouri
مسلسل عشق میں فقط ناکامیاں ہی ملی ہیں
محبت کے نام پہ مجھے رسوائیاں ہی ملی ہیں
تمنا جب بھی کی، شب ضفاف کی میں نے
چاروں طرف ہجر کی تنہائیاں ہی ملی ہیں
انکے انتظار کا موسم جانے کیوں بڑھتا ہی جارہا ہے
دیدار یار کی چاہ میں انتظار کی گھڑیاں ہی ملی ہیں
کاش وہ کہیں سے آ کے مرے تڑپتے دل پہ ہاتھ رکھ دے
اسی اک خواہش کے بدلے محبت کی خاموشیاں ہی ملی ہیں
اے طبیب بتا مرا مرض قریب المرگ ہے کہ نہیں
سفر حیات میں مسلسل عشق کی جدائیاں ہی ملی ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?