By: وشمہ خان وشمہ
گیت اشکوں سے لکھوں اور سناؤں تجھ کو
ہے تمنا یہ مری اپنا بناؤں تجھ کو
رات دن تیرے تصور ہی میں گم رہتی ہوں
کوئی بتلائے بھلا کیسے بھلاؤں تجھ کو
بے وجہ روٹھ گئیں مجھ سے نگاہیں تیری
اے مری جان غزل کیسے سناؤں تجھ کو
آ ذرا پاس کہ برسوں تری چاہت کے لیے
میں نے جو خواب سجائے ہیں دکھاؤں تجھ کو
تو بھی خاموش نگاہوں سے کوئی بات کرے
میں بھی خاموش صداؤں میں بلاؤں تجھ کو
کاش تو جاگے کبھی مجھ کو سلانے کے لیے
میں کبھی پیار سے گا گا کے سلاؤں تجھ کو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?