Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں نے جگنو کو ہم نوا دیکھا

By: وشمہ خان وشمہ

میں نے جگنو کو ہم نوا دیکھا
تِیرگی میں سدا دیا دیکھا

تیری خوشبو نہ مجھ سے کھو جائے
تجھ کو اپنا ہی بس بنادیکھا

باتیں کرتا تھا آسمانوں کی
جس نے مجھ کو ہے زیرِ پا دیکھا

اُس کی آنکھوں کے سامنے اکثر
اپنی آنکھوں کا آئنہ دیکھا

وہ جو ہونٹوں پہ کِھل رہی تھی کلی
نام اس کا ہے اب دعا دیکھا

اپنے آنسو بنا لئے دریا
اور جاری یہ سلسلہ دیکھا

اُس نے توڑا ہے واسطہ مجھ سے
دل میں وشمہ جسے سدا دیکھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore