By: Mohammad Usman
واپڈا کی لوڈ شیڈنگ کا حساب نہیں ہے
ہمارے نلکے میں چلو بھر آب نہیں ہے
یوں تو سارا محکمہ ہی مچھندر ہے لیکن
تھانیدار کی موچھوں کا جواب نہیں ہے
جو پل بھر میں بکرے کی چمڑی نہ ادھیڑے
قصائی تو ہے مگر قصاب نہیں ہے
پاس ہونے کے لئے سفارش کو بنائے سیڑھی
پاس ہے وہ طالب علم کامیاب نہیں ہے
جو عوام کو بنائے بیوقوف اپنی تقریروں سے
گفتار کا غازی ایسا لیڈر نایاب نہیں ہے
اندھی تقلید اہل مغرب کی کیے جاتے ہو
یہ نہ سمجھنا کہ انکی زندگی عذاب نہیں ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?