By: Tasleem Ahmed Dani
دل پہ کسی کی یادوں کے پہرے کیوں ہوتے ہیں
کچھ لوگ دل میں ہمیشہ کے لئے ٹہر ے کیوں ہوتے ہیں
مجنوں رانجھا ماہیوال قیس سب بلاوجہ بدنام ہوئے
یہ دنیا والے پیار کے دشمن گہرے کیوں ہوتے ہیں
ذرا سی بے رخی بھی ان کی دل پہ قیامت ڈھاتی ہے
دل کے کچھ رشتے اتنے گہرے کیوں ہوتے ہیں
ہر بار یہ کہتے ہو کہ بھول جاؤ تم مجھ کو بس
پھر ہر بار تیری آنکھوں میں آنسو ٹھہرے کیوں ہوتے ہیں
یوں تو ہر انسان کی صورت ایک ہی ہوتی ہے مگر
پھر ذیہن میں کچھ لوگوں کے کئی چہرے کیوں ہوتے ہیں
تم تو کہتے ہو دانی میں کسی سے محبت نہیں کرتا
پھر تیری آنکھوں میں ہر لمحہ ان ہی کےپہرے کیوں ہوتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?