By: شیخ صدیق ظفر
خدا مجھ پر بھی وقت سعد لائے
مری نس نس میں اللہ سمائے
خدا کے فضل سے ہو قلب جاری
زباں پر بھی خدا کا نام آئے
خدا بیدار کر دے بخت میرے
مرا سویا نصیبہ بھی جگائے
ہے ویراں جس کسی کا خانئہ دل
خدا کی یاد سے دل کو سجائے
خدا کا ذکر ہو جس گھر میں پیہم
سدا ابر کرم اس گھر پہ چھائے
مری فریاد پہنچائے خدارا
خدا کے گھر جو عاشق زار جائے
ظفر! الطاف محبوب خدا کے
رہیں قائم سدا امت پہ سائے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?