By: Roshani
پلک جھپکنے کی دیر ہوتی ہے
بچھڑنے میں کہاں تاخیر ہوتی ہے
اک پل میں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں
جن کے ہاتھوں دل کی ڈوڑ ہوتی ہے
جانے کس مٹی سے خدا نے بنایا ہے دل
ٹوٹ کر بھی محبت کی بھرمار ہوتی ہے
نا شکوہ نا ہی شکایت لاتے ہیں لب پر
پھر بھی کانٹوں کی برسات ہوتی ہے
لاکھ بار منہ پھیر کر کھڑے ہو جاو تم
نظر پھر بھی تیری طلب گار رہتی ہے
محبت نام لو تو دل کو تسکین ہوتی ہے
خالی ہاتھ دیکھو تو ارمانوں کی راکھ ہوتی ہے
ہاں بچھڑنے میں کہاں تاخیر ہوتی ہے
محبت تو ستم کی جان من جاگیر ہوتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?