By: Ibn.e.Raza
میں درد کا قصہ ہوں تو راحت کا نغمہ
جہاں دونوں کا سنگم ہو نہیں ایسا کوئی رستہ
تم پھول ہو گلشن کا میں پت جھڑ کا موسم
تیری آنکھ میں جگنو ہیں میری آنکھیں ہے پرُ نم
یہ ریت پرانی ہے یا فیصلہ قسمت کا
میں درد کا قصہ ہوں تو راحت کا نغمہ
تم دور رہو مجھ سے قربت سے بچو میری
کہیں روٹھ نہ جائے یہ معصوم ہنسی تیری
دل سوز خزاؤں سے کیوں رکھتے ہو ناطہ
میں درد کا قصہ ہوں تو راحت کا نغمہ
بات جو دل کی ہے دل میں ہی رہنے دو
ہونٹو ں پہ لا کر تم نہ جان کے دشمن ہو
پل پل کا ہے جینا پل پل کا ہے مرنا
میں درد کا قصہ ہوں تو راحت کا نغمہ
انجا م کا ڈر کس کو جب بات ہو الفت کی
آنکھوں میں روشن ہےاب آنچ محبت کی
کہیں چین نہیں ملتا ،ہے جب سے دل ہارا
میں درد کا قصہ ہوں تو راحت کا نغمہ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?