By: وشمہ خان وشمہ
تم نکل جاؤ مرے دل سے خدارا ،دیکھو
پھر نہ آنا کبھی بھولے سے دوبارہ دیکھو
ہجر و الفت کے یہ قصّے ہیں پرانے ، چھوڑو
اس میں ہوتا ہے سرا سر ہی خسارہ ، دیکھو
میں نے ہر حال میں تم سے ہی محبت کی ہے
دل پہ کندہ ہے مرے نام تمہارا دیکھو
یہ مرا ذوقِ مسافت ہے مرا عزمِ جنوں
پھر بھی ملتا نہیں منزل کا اشارہ دیکھو
بند آنکھوں کے سبھی خواب ہیں خوابِ حسرت
کھلی آنکھوں سے محبت کا نظارہ دیکھو
تم فقط چاند کی کرنوں پہ نہ رہنا وشمہ
آج پلکوں پہ جو چمکا ہے ستارہ دیکھو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?