By: وشمہ خان وشمہ
ان چاہتوں کا چھو لیں پھر آسمان ہم تم
آؤ نا بھر کے دیکھیں اونچی اڑان ہم تم
جیسی بھی تہمتیں ہوں ، جیسی بھی ہو عدالت
انصاف کا ہی دیں گے ہر اک بیان ہم تم
سانسوں کا یہ خزانہ کالج ہے زندگی کا
مل جل کے پاس کر لیں ہر امتحان ہم تم
جب تک ہماری کشتی منزل پہ جا نہ پہنچے
چھوڑیں گے تب تلک نہ یہ بادبان ہم تم
نیزوں پہ سر سجائیں ،چراغاں کریں لہو سے
دنیا میں چھور جائیں اپنا نشان ہم تم
گزرے دنوں کے قصے ماضی کا آئینہ ہیں
ہر راستے پہ ہوں گے اب ایک جان ہم تم
ہر سمت ہو محبت ، خوشیاں ہوں ، زندگی ہو
وشمہ جی مل کے ڈھونڈیؔں ایسا جہان ہم تم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?