Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کاش ! کہ کوئی ایسا جہاں ہو

By: AF(Lucky)

کاش ! کہ ایسا کوئی جہاں ہو
جہاں راہ میں آتی کوئی
رشتوں کی دیوار نہ ہو
جہاں دن تو ہو پر کوئی کالی رات نہ ہو
جہاں خوشیاں ہو پر کبھی
غموں کا ساتھ نہ ہو
جہاں پیار تو ہو پر آنسوں
کی برسات نہ ہو
جہاں پھول تو کھلے پر
کبھی خزاں کا سکار نہ ہو
جہاں تتلی ُاڑے پر
کبھی آندھیوں کا ساتھ نہ ہو
جہاں کوئل گیت گائے پر
کوئی بھی کوئل ڈر کا شکار نہ ہو
جہاں پیار کی چادر تو پر
تلخیوں کی زنجیر نہ ہو
کاش ! کہ کوئی ایسا جہاں ہو
جہاں زمین بھی آسمان بھی
اور بدلوں میں ُاڑنے کا اختیار بھی ہو
جہاں مایوسیوں کا ساتھ نہ ہو
جہاں عشق میں ڈوبتی کوئی لاش نہ ہو
جہاں فقط دلگی کرنے کا کوئی انسان نہ ہو
کاش ! کہ کوئی ایسا جہاں ہو
جہاں ادھورے خواب نہ ہو
جہاں پل میں بدلتی کوئی بھی ذات نہ ہو
جہاں پل چھوڑ دینے کا رواج نہ ہو
جہاں تنہایوں کا ساتھ نہ ہو
جہاں بے جان رسموں کی
زدر میں کوئی بھی قید نہ ہو
کاش ! کہ کوئی ایسا جہاں ہو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore