By: MuhammadSiddiquePrihar
قائم جوابھی تک ہمارا بھرم ہے
یارسول اللہ یہ آپ ہی کاکرم ہے
پڑتے رہے گرچہ طنزوتنقیدکے نشتر
لبوں پرتبسم لہجہ بھی نرم ہے
ذکرمیں تیرے ملتی ہے راحت ایسی
بھول جاتاہمیں ہررنج والم ہے
دیا رب جواب یاعبدی کہہ کر
زباں پہ یا صمدی سامنے صنم ہے
رکھے دل میں حب نبی آل نبی
وہی سچا موئمن خدا کی قسم ہے
ستائیس برس معراج کے گزر گئے ایسے
پانی ابھی رواں بستربھی گرم ہے
ہے ازل بھی تمہارا ابدبھی تمہارا
سب کچھ ہی تمہارا موجودوعدم ہے
اسماعیل کے قدم چومنے کی برکت سے
جراثیم فری ہمیشہ تک آب زم زم ہے
سب نبیوں کے سردارہیں میرے مصطفی
لقب القاب میں تاج دار حرم ہے
دنیا میں اورکہیں مثال نہیں ملتی
میدان کربلا میں ہوا جو ستم ہے
قائم رہو ہمیشہ دین مصطفی پرصدیق
پسند اللہ کویہی اعلی دھرم ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?