Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میری بے باکی گفتار سے ڈرتا کیوں ہے

By: Fazlul Hasan

 میری بے باکی گفتار سے ڈرتا کیوں ہے
تو حقیت کے بھی اظہار سے ڈرتا کیوں ہے

خود بنائے تھے جتن سے جو فلک بوس محل
اب انھیں کے در و دیوار سے ڈرتا کیوں ہے

تیری خاطر یہ بھلا بدلیں گے کیوں خو اپنی
سانپ پالے ہیں تو پھنکار سے ڈرتا کیوں ہے

صرف آئینہ دکھاتا ہے سنورنے کے لئے
پھر زمانہ کسی فن کار سے ڈرتا کیوں ہے

اس ستم گر کا تو کچھ ذکر نہیں پھر وہ حسن
میری غزلوں میرے اشعار سے ڈرتا کیوں ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore