By: Irfan Ali
پانی ہوں اگر اتر کیوں نہیں جاتا
مٹی ہوں اگر بکھر کیوں نہیں جاتا
ڈر ڈر کے جیتا ہوں کس کے لیے
بزدل ہوں اگر مر کیوں نہیں جاتا
کمی کیسی ہے مری تخلیق میں آخر
ہوں کامل اگر سنورتا کیوں نہیں جاتا
نہیں ٹھکانہ اس جہاں میں میراکوئی
ہوں مسافر میں اگر ،گھر کیوں جاتا
رکا ہوا ہے عرفان کیوں لب بام تُو
یہاں ہے پردہ اگراُدھر کیوں نہیں جاتا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?