Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مودی تو ملک و قوم کا غدار ہوگیا

By: وشمہ خان وشمہ

دشمن لگائے بیٹھا ہے پھر گھات کیا کریں
بدتر ہیں زندگی ترے حالات کیا کریں

دل میں کسی کے پیار کا شعلہ جلا نہیں
نفرت میں راکھ ہو گئے جزبات کیا کریں

کھلتی نہیں نصیب کے گلشن کی جب کلی
یہ کھیت ، تیرے شہرکے باغات کیا کریں

یہ زندگی تو اپنی مسافت میں کٹ گئی
اب تجھ سے آخرت کی یہاں بات کیا کریں

جینا ترے جنون نے برباد کر دیا
دن کیسے اب گزاریں ، بسر رات کیا کریں

مودی تُو ملک و قوم کا غدار ہو گیا
جھوٹی ہیں ساری تیری کرامات کیا کریں

وشمہ تمہارے شہر کے حالات دیکھ کر
نازل ہیں قدرتی اگر آفات کیا کریں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore