Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں نے دیکھا

By: Aziz

کل رات اک خواب میں نے دیکھا
آگ کے اندر آب میں نے دیکھا

ڈھل گئیں سب تاریکیاں پرانی
محبت کا آفتاب میں نے دیکھا

مجھ سے خوش تھا میرا ہمسفر
خود کو کامیاب میں نے دیکھا

میں اس سے ملنے کو بے چین تھا
اس کو بے تاب میں نے دیکھا

کاش یہ حقیقت بن جائے کبھی
کل رات جو خواب میں نے دیکھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore