By: Maria Riaz Ghouri
بعداز ناراضگی پیار جتانا بھول گئی
پاکے تجھے دوبارہ مسکرانا بھول گئی
تیرے کہنے پہ ہر سنگھار کیا
زلفوں میں گلاب سجانا بھول گئی
ستاروں کی تاب میں دل کا عالم لگایا ہے
چاند کو اپنے گھر بلانا بھول گئی
جس دل میں اداسی کی شام ٹھر گئی تھی
اس دل کو خوشیوں کا سویرا دکھانا بھول گئی
ہوائیں بہت خشک ہیں محبت کا احساس محسوس نہیں ھوتا
ساز ہے آندھیوں میں پر ہوائیں گنگنانا بھول گئی
میں نے اقرار کیا سر محفل اپنی چاہت کا
لیکن جسے بتانا تھا اسے بتانا بھول گئی
ہوا چلی ہے میری سہیلی بن کر اس کے در
چاہت کے طوفان کو ساتھ لانا بھو گئی
جب تیرا ہجر آتا ہے خزاں سے بدتر ہو جاتی ہوں
تیرا نام میرے لب پہ آتے ہی ہجر زمانہ بھول گئی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?