By: Jamil Hashmi
آنکھوں سے آنسوؤں کے موتی گرتے رہے
بہت دنوں سے ہم ایک ہی جگہ پڑے رہے
آئیں گے وہ ایک دن ہمارے مہرباں بن کر
ہم ان کے انتظار میں یونہی کھڑے رہے
روشنی آنکھوں میں رہی ان کی یاد سے
موتی ان کی یادوں کے چلمن میں جڑے رہے
جو آ کر گرے تھے پتھر ہمارے آنگن میں
پھول بن کر وہ دل کے صحن میں پڑے رہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?