By: Gulzareen Pasha Zareen
کل شام
یوں ہی مجھکو سر راہ چلتے چلتے
اک چہرہ مل گیا تھا
نہ آشنا تھا ، پھر بھی ایسا لگا کہ جیسے
من میں بسا ہوا ہے
روح میں رسا ہوا ہے
میں کچھ نہ جن پایا اس کی ہنسی سے لیکن
بس یوں لگا کہ جیسے
کچھ پھول کھل گئے ہوں
مدت کے بعد بچھڑے
آپس میں مل گئے ہوں
وہ کون تھی ؟
کہاں سے آئی تھی میں نہ جانوں
بس اتنا کہہ سکوں گا
اس حسن دلروبا کو
اک حور تھی وہ شاید
یا پھر
کوئی پری تھی
جو آ کے بس اچانک
من میں بسا کے خوشبو کر کے سہر سا ہر سو
یہ شعر دے کے مجھکو
تکتا ہی رہ گیا میں اس پھول کی کلی کو
اور بس چلی گئی وہ .
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?