By: محمد اطہر طاہر
میں بالکل بدل گیا ہوں
وہ آنسو وہ آہیں وہ التجائیں
وہ تیرے نام کی ساری دعائیں
تمہیں سوچن تمہیں دیکھن
تمہیں فیسبک پر ڈھونڈن
یہ سباب ماضی کا حصہ ہے
ہماری وہ رفاقت اب
اک بھولا بسرا قصہ ہے
میرے سپنوں میں اب تو
کوئی یاد نہیں باقی
میرے اپنے لوگوں میں
تمہارا نام نہیں باقی
روایت توڑ دی میں نے
محبت چھوڑ دی میں نے
مگر پھر بھی نہ جانے کیوں
یہ کمبخت میرا دل
تمہارے نام پہ آکر
دھڑکنا بھول جاتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?